سرینگر //جموں صوبے میں 5اپریل کے بعد جمعہ کو دوسری مرتبہ کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے جبکہ وادی میں ایک شخص وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔ اس سے قبل 28جون کو جموں صوبے میں کوئی وائرس سے کوئی بھی موت نہیں ہوئی تھی۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4354ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 60ہزار 562 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 15سفر کرنے والوں سمیت 261افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 18ہزار284تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 261افراد میں115جموں جبکہ 146کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے 146افراد میں 2بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 144مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے146متاثرین میں سرینگر میں59، بارہمولہ میں14، بڈگام میں10 ,پلوامہ میں4،کپوارہ میں11، اننت ناگ میں12، بانڈی پورہ میں5،گاندربل میں14،کولگام میں15اور شوپیان 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ97ہزار626ہوگئی ہے۔وادی میں مزید 1شخص وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2229بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں115افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں13بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ102افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے115متاثرین میں جموں میں26، ادھمپور میں2، راجوری میں6، ڈوڈہ میں34، کشتواڑ میں9، پونچھ میں,8رام بن میں,10کٹھوعہ میں2،سانبہ میں 2اور ریاسی16 کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد120658ہوگئی ہے۔جموں صوبے میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص فوت نہیں ہوا ہے اور اسلئے جموں صوبے میں متوفین کی تعداد2125بنی ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں 5اپریل کے بعد 28جون کو کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم گیا تھا لیکن 28جون کو کوئی موت نہیں ہوئی تھی۔ جموں صوبے میں 28جون کے بعد پھر سے اموات کا سلسلہ شروع ہوا اور جمعہ کو 11دنوں کے بعد ایک مرتبہ پھر سے اموات کا سلسلہ تھم گیا ۔
وادی کے سبھی اسپتالوں میں معمول کا کام کاج بحال
اورمعمول کی جراحیاں پھر سے شروع۔OPD
پرویز احمد
سرینگر //کورونا وائرس سے متاثر اور فوت ہونے والی افراد کی تعداد میں کمی کے بعد جمعہ کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے وادی کے پرائمری ہیلتھ سینٹروں، سب ضلع اسپتالوں اور ضلع اسپتالوں میں او پی ڈی اور معمول کی جراحیاں پھر سے بحال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی جانب سے 8جولائی کو جاری کئے گئے حکم نامہ زیرنمبر DHSK/ Scheme/ Covid-19/ 2021-22/502-83بتاریخ 8جولائی 2021میں لکھا گیا ہے کہ کورونا متاثرین کے داخلہ میں واضح کمی اورکورونا متاثرین کیلئے ڈی آر ڈی او اسپتال کے قیام کے بعد تمام چیف میڈیکل آفیسران ، مڈیکل سپر انٹنڈنٹوں اور بلاک مڈیکل آفیسران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے تحت کام کرنے والے تمام طبی اداروں میں او پی ڈی اور معمول کی جراحیوں کو دوبارہ شروع کریں۔ حکم نامہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے تحت آنے والے تمام طبی اداروں میں آکسیجن سہولیات سے لیس بیڈوں کو ایمرجنسی صورتحال جن میں زچگی اور شعبہ اطفال سے نپٹنے کیلئے تیار رکھا جائے۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے اعلاوہ تمام طبی اداروں میں مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے وقفہ وقفہ سے جاری کئے گئے قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے قبل 28مارچ کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے وادی کے تمام طبی اداروں میں عام مریضوںعلاج و معالجہ پر روک لگاتے ہوئے او پی ڈی اور معمول کی جراحیوں کو فی الحال ملتوی کرنے کی ہدایت دی تھی۔