سرینگر //کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے روزانہ ہونے والے 50 ہزار سے زائد ٹیسٹوں میں کمی کے سبب پیر کو وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے لیکن مثبت قرار دئے گئے افراد میں 53فیصد کا تعلق صرف سرینگر سے ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 46ہزار 62ٹیسٹ کئے گئے جن میں12مسافروں سمیت مزید 128افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 28ہزار69تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں میں ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4417ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں پیر کو مثبت قرار دئے گئے 128افراد میں جموں میں19جبکہ کشمیر میں109افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں وائرس سے متاثر ہونے والے 109 افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 108 مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 109متاثرین میں سرینگر میں68، بارہمولہ میں 9، بڈگام میں 14، پلوامہ میں 4،کپوارہ میں4، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 2،گاندربل میں 6، شوپیان میں 1 جبکہ کولگام میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 4 ہزار578ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیرمیں وائرس سے کسی کی موت نہیں ئی ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2247ہوگئی ہے۔جموں صوبے کے 5اضلاع جن میںادھمپور ،کٹھوعہ،پونچھ،کشتواڑ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ میں مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 19افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے کے 19افراد میں 11افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ صرف 8افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 19افراد میں جموں میں 5، راجوری میں 2، ڈوڈہ میں4، سانبہ میں 1 جبکہ ریاسی میں7افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار 491تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 4دنوں کے بعد جموں صوبے میں ایک شخص کورونا وائرس سے ایک شخص فوت ہوا ہے۔ فوت ہونے والا شخص جی ایم سی راجوری میں چند دن قبل داخل کیا گیا تھا جہاں وہ پیر کو فوت ہوگیا ۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2170ہوگئی ہے۔
ملک میں یومیہ کیسز،30ہزار کیسز،295ہلاکتیں،
یو این آئی
نئی دہلی // ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کو شکست دینے والوں کی تعداد کورونا وباء کے نئے کیسز سے زیادہ تھی اوراس دوران ایکٹیو کیسز 14 ہزار سے گھٹ کر 3،18،181 رہ گئے۔ہفتے کے روز ملک میں 37 لاکھ 78 ہزار 296 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 80 کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار 144 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29،961 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 34 لاکھ 68 ہزار 124 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43،938 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب لوگوں کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 14 ہزار 105 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 14977 سے گھٹ کر تین لاکھ 18 ہزار 181 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 295 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،45،133 ہوگئی ہے۔