سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 2964نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آگئے۔ اس عرصہ کے دوران یو ٹی میں 53کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں1819کا تعلق وادی کشمیر جبکہ1145کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو53 مریض جاں بحق ہوگئے اُن میں20افراد وادی کشمیر جبکہ33افراد کا تعلق جموں صوبہ سے تھا۔