سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کو مزید1330 کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے جن میں70مسافر بھی شامل ہیں۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعدار61041تک پہنچ گئی ہے۔
آج ظاہر ہونے والے نئے کیسوں میں658کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 672کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
ذرائع نے ضلع سطح کے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں237،بڈگام میں62،بارہمولہ میں64،پلوامہ میں41،اننت ناگ میں60،بانڈی پورہ میں65،کپوارہ میں52،گاندر بل میں44،کولگام میں19اور شوپیان میں14کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں221،راجوری میں61،اُدھمپور میں31،کٹھوعہ میں42،ڈوڈہ میں86،سانبہ میں53،پونچھ میں77،رام بن میں47،ریاسی میں18جبکہ کشتواڑ ضلع میں35کورونا وائرس سے متاثرہ کیس سامنے آئے۔