سرینگر//جموں و کشمیر میں یکم اپریل سے 21اگست تک کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران 2407متاثرین کی جان گئی ہے ۔ وائرس سے سب سے زیادہ 1504اموات جموں صوبے جبکہ کشمیر میں 903افراد کی جان گئی ہے۔ تیزی سے لوگوں کو متاثر کرنے والے دوسری لہر کے دوران سب سے زیادہ 761اموات ضلع جموں جبکہ 362افراد کی جان سرینگر ضلع میں گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم اپریل کو سرینگر شہر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 472تھی اور دوسری لہر کے دوران مزید 362اموات کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 834تک پہنچ گئی ۔ بارہمولہ میں کورونا وائرس سے 282افراد فوت ہوئے ہیں جن میں180پہلی لہر جبکہ مزید 102افراد دوسری لہر کے دوران فوت ہوگئے۔ بڈگام ضلع میں کورونا وائرس سے 206افراد فوت ہوئے ہیں جن میں120پہلی لہر جبکہ 86دوسری لہر کے دوران فوت ہوگئے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران 92افراد کی جان گئی تھی جبکہ دوسری لہر کے دوران 102افراد نے اپنی جان گنوائی ہے اور اسطرح ضلع میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 194ہوگئی ہے۔ کپوارہ ضلع میں کورونا وائرسکی پہلی لہر کے دوران 97افراد فوت ہوگئے جبکہ دوسری لہر کے دوران مزید 69افراد کی جان گئی اور اسطرح یہاں مرنے والوں کی تعداد 166ہوگئی ہے۔ اننت ناگ ضلع میں کورونا وائرس سے پہلی لہر کے دوران صرف 94افراد کی جان گئی تھی لیکن دوسری لہر یہاں مزید جانلیوہ ثابت ہوئی ہے اوردوسری لہر کے دوران 111افراد کی جان گئی اور اسطرح ضلع میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ن205ہوگئی ہے۔ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران 62افراد فوت ہوئے تھے لیکن یہاں دوسری لہر میں محض 38افراد کی جان گئی اور اس طرح یہاں مرنے والوں کی تعداد 100تک پہنچ گئی ۔ گاندربل ضلع میں پہلی لہر کے دوران 47جبکہ دوسری لہر کے دوران 31افراد کی جان گئی ہے۔ ضلع میں مرنے والوں کی تعداد 78ہوگئی ہے۔ کولگام حکلع میں وائرس سے پہلی لہر کے دوران 54جبکہ دوسری لہر کے دوران 63افراد کی جان گئی ہے اور اسطرح ضلع میں مرنے والوں کی تعداد 117ہوگئی ہے۔ شوپیان ضلع میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 58ہوگئی ہے جن میں 40پہلی جبکہ 18دوسری لہر میں فوت ہوگئی۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران1504افراد کی جان گئی ہے۔ ضلع جموں میں دوسری لہر کے دوران سب سے زیادہ761افراد فوت ہوئے ہیں جبکہ پہلی لہر کے دوران یہاں صرف 381افراد کی جان گئی تھی اور اسطرح ضلع میں21اگست تک 1142افراد نے اپنی جان گنوائی ہے۔ ادھمپورہ میں پہلی لہر کے دوران 57جبکہ دوسری لہر کے دوران 80افراد کی جان گئی ہے۔ ضلع میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 137ہوگئی ہے۔ راجوری ضلع میں وائرس سے ابتک 231افراد فوت ہوئے ہیں جن میئں 55پہلی لہر جبکہ 176افرادب کی جان دوسری لہر کے دوران گئی ہے۔ ڈوڈہ میں وائرس نے 129افراد کی جان لی ہے جن میں 64پہلی جبکہ 65متاثرین کی جان دوسری لہر کے دوران گئی ہے۔ کٹھوعہ ضلع میں وائرس نے 151افراد کی جان لی لیکن یہاں پہلی لہر میں 53جبکہ دوسری لہر میں 98افراد کی جان گئی ہے۔ سانبہ میں 120افراد کی جان گئی جن میں 41پہلی لہر جگکہ 79دوسری لہر کے دوران فوت ہوگئے۔ کشتواڑ میں وائرس سے 44افراد کی جان گئی جن میں 22پہلی جبکہ 22دوسری لہر کے دوران فوت ہوگئے۔ پونچھ میں وائرس سے 97افراد فوت ہوئے ہیں جن میں 26پہلی لہر جبکہ دیگر 71افراد کی جان دوسری لہر میں گئی ہے۔ رام بن میں 67افراد کی جان گئی ہے جن میں 21پہلی لہر جبکہ 46افراد دوسری لہر کے دوران فوت ہوگئے ہیں۔ جموں صوبے کے ریاسی ضلع میں وائرس سے مجموعی طور پر 43افراد کی جان گئی جن میں 16پہلی لہر جبکہ 27افراد کی جان دوسری لہر نے لی ہے۔
۔3مسافروں سمیت 144متاثر، کوئی فوتیدگی نہیں
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے47ہزار760ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3مسافروں سمیت مزید 144افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 24ہزار کا ہندسہ پار کرکے 3لاکھ 24ہزار 95ہوگئی ہے۔ سنیچر کو جموں اور کشمیر میں وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے اور اسطرح متوفین کی مجموعی تعداد 4401بنی ہوئی ہے۔ سنیچر کو جموں و کشمیر میں مزید 144افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے 47جموں جبکہ 96کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 96افراد میں ایک بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے وادی پہنچا جبکہ دیگر 95افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 96متاثرین میں سرینگر میں 31،بارہمولہ میں 8،بڈگام میں 3،پلوامہ میں 2، کپوارہ میں 9،اننت ناگ میں 19،بانڈی پورہ میں 11،گاندربل میں 7،کولگام میں 5 جبکہ شوپیان میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 1ہزار 369ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کوروئی بھی شخص کورونا وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے۔ وادی میں پچھلے3دنوں سے متوفین کی تعداد 2240بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 47افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے ہیں جبکہ دیگر 45مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے 6اضلاع میں متاثر ہونے والے 47افراد میں جموں میں 13،، راجوری میں 6، ڈوڈہ میں 13،کشتواڑ میں 10،پونچھ میں 1 اور ریاسی میں 4افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ادھمپور، کٹھوعہ،سانبہ اور رام بن میںکسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار 726تک پہنچ گئی ہے۔ سنیچر کو جموں صوبے میں بھی وائرس سے ہونے والی اموات تھم گئی اور 24گھنٹوں کے دوران کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی تعداد 2161بنی ہوئی ہے۔
ملک میں سرگرم کیسز میں گراوٹ
۔34 ہزار سے زائد مثبت،375ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی // ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز دو ہزار سے گھٹ کر 3.61 لاکھ رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا جمعہ کو ملک میں 36 لاکھ 36 ہزار 43 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 57 کروڑ 61 لاکھ 17 ہزار 350 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 34 ہزار،457 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 23 لاکھ 93 ہزار 286 ہوگئی ہے ۔ اسی دوران 36 ہزار 347 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 982 ہو گئی ہے ۔اسی عرصے میں ایکٹیو کیسز 2،265 سے گھٹ کر 3 لاکھ 61 ہزار 340 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 375 مریضوں کی موت کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 33 ہزار 964 ہو گئی ہے ۔