رام بن// نئے کورونا وائرس ویریئنٹ اومیکرون کے خطرہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ رام بن نے ضلع اورسب ضلع ہسپتالوں، ریلوے سٹیشن بانہال، چنانی ناشری اور قاضی گنڈ بانہال ٹنل، جواہر ٹنل ور رام بن ضلع میں داخلی و خارجی راستوں پر تازہ انتظامات کیے ہیں۔اطلاعات کے مطابق آنے والے مسافروں کے لیے ان مقامات پر کووڈ 19 ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیاہے۔نظرثانی شدہ رہنما خطوط یکم دسمبر 2021 سے لاگوہیں۔نئی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پورے ضلع میں ٹیسٹنگ سہولت مراکز میں اضافہ کر دیا ہے۔محکمہ صحت کے حکام نے بدھ کو بتایا کہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر چنانی ناشری ٹنل کے جنوبی پورٹل پر 386 مسافروں کا ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ (آر اے ٹی) اور آر ٹی پی سی آر کی جانچ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن بانہال پر 154 مسافروں کا تجربہ کیا گیا، جواہر ٹنل اور بانہال قاضی گنڈ ٹنل سے باہر نکلنے اور داخلے کے مقام پر 100 مسافروں کا ٹیسٹ کیا گیا، تاہم بدھ کو ان مقامات پر کوئی مسافر متاثر نہیں پایا گیا۔حکام کے ذریعہ ضلع میں قائم کردہ دیگر نامزد ٹیسٹنگ مراکز میں 1451، RAT اور RT PCR ٹیسٹ منفی آئے سوائے ایک شخص کے ٹیسٹ مثبت آنے والے کو بدھ کو ہوم آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ۔ضلع مجسٹریٹ رام بن مسرت الاسلام نے "Omicron خطرہ" کے درمیان CHC بٹوت کے کام کاج اور 300 LPM آکسیجن جنریشن پلانٹ کی تنصیب کا معائنہ کیا۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے کام کا بھی معائنہ کیا۔
کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر32ہزار کا جرمانہ
1591 ٹیکے لگائے گئے، 2691 نمونے جمع کئے گئے
رام بن// پورے ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کے لیے نفاذ کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔انفورسمنٹ ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 31,900 روپے جرمانہ وصول کیا۔ انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی CVC پر کوویڈٹیکہ کاری کی خوراک لیں۔ضلع امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ بدھ کو رام بن ضلع میں تقریباً 1591 افراد کو پہلی اور دوسری کووڈ ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔چیف میڈیکل آ فیسرڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 2691 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 663 ۔RT-PCR اور 1991۔ RAT نمونے شامل ہیں، علاوہ ازیں ضلع میں مخصوص ٹیکہ کاری مراکز میں 1591 افراد کو کووڈ ویکسین پلائی گئی ہے۔