سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 21افراد فوت ہوگئے، جسکے ساتھ ہی مہلوکین کی مجموعی تعداد 987ہوگئی ہے جن میںسے 223جموں جبکہ 764کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ وادی کشمیر میں متاثرین کی تعداد 40ہزار کا ہندسہ عبور ہوگیا ہے۔سنیچر کو70سیکورٹی 35سفر کرنے والوںاور 5چھوٹے بچوںسمیت مزید 1492افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 62533ہوگئی ہے ۔ ان میں22086جموں جبکہ کشمیر یہ تعداد 40ہزار کا ہندسہ پار کرکے 40447تک پہنچ گئی ہے۔ تاذہ 1492متاثرین میں سے 661کشمیر جبکہ 831افراد کا تعلق جموںصوبے سے ہے۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 661متاثرین میں سے 192سرینگر،68بڈگام، 32بارہمولہ، 71پلوامہ، 52اننت ناگ، 37بانڈی پورہ، 99کپوارہ، 93گاندربل،12کولگام اور 5کا تعلق شوپیان سے ہے۔ جموں صوبے کے 831متاثرین میں سے 261ضلع جموں،87راجوری، 19ادھمپور، 54کٹھوعہ، 185ڈوڈہ، 62سانبہ، 57پونچھ، 43رام بن، 25ریاسی، رام بن 43،25ریاسی اور 38کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔
۔21موت کی آغوش
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 21افراد فوت ہوگئے جن میں سے 7کشمیر جبکہ 14جموں صوبے میں فوت ہوگئے۔ کشمیر صوبے میں فوت ہونے والے 7افراد میں سے 2سرینگر، ایک بڈگام، ایک بارہمولہ، ایک اننت ناگ ، ایک کپوارہ اور ایک بانڈی پورہ سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ سرینگر میں فوت ہونے والے 2افراد میں سے حول کا 40سالہ شخص اور نوگام کی رہنے والی 72سالہ خاتون شامل ہے‘‘۔ بارہمولہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ سٹیڈیم کالونی سے تعلق رکھنے والا 45سالہ شخص صدر اسپتال سرینگر میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ‘‘۔بانڈی پورہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آلوسہ پانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والا 75سالہ معمر شخص جے وی سی سرینگر میں کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔بڈگام میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ سنیچر کو ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا تاہم ابھی ہمیں تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہے‘‘۔بانڈی پورہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ گریز سے تعلق رکھنے والی 67سالہ خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئی۔ اننت ناگ میں محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ لارکی پورہ سے 60سالہ شخص جی ایم سی اننت ناگ میں کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 14افراد فوت ہوگئے جن میں سے 11ضلع جموں، ایک راجوری، ایک پونچھ اور ایک راجوری سے تعلق رکھتا ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ گڈھی گھر سے تعلق رکھنے والا67سالہ شخص ، رہاری جموں سے تعلق رکھنے والی 57سالہ خاتون جی ایم سی جموں میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئے۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ بندرالی سانبہ سے تعلق رکھنے والا ایک 32سالہ نوجوان کو 12ستمبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ سنیچر کو فوت ہوگیا ۔
حکومتی بیان
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے62,533معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے21,281سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک40,265,اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد987تک پہنچ گئی ،جن میں سے 764کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور223کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران سنیچر کو مزید960شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے322اور کشمیر صوبے کے 638اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رُخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 13,69,702ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 19؍ستمبر2020ء کی شام تک 13,07,169نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک5,42,123افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں29,078اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔21,281 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ66,076اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق4,24,701اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔۲