بیجنگ / جینیوا / /عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ-19) دن بدن تباہی مچا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس کے متاثرہ افراد کی تعداد 1.14 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 5.33 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11419529ہوگئی ہے جبکہ533780افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔کوویڈ ۔19 کے معاملے میں ، امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں ، امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ برازیل میں اب تک1603055افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 64867افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔روس میں بھی کوویڈ ۔19 کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک اس میں680283افرا د متاثر ہوئے ہیں اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 10145افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دجو بیٹھے ہیں ۔ پیرو میں ، صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے ’ وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ’جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 302718تک جا پہنچی ہے اور 10589افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے ۔ اب تک295532افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں او ر مرنے والوں کی تعداد 6308ہے ۔ انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ ساتویں نمبر پر آیا ہے ۔ اب تک286931افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 44305افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔میکسیکو کورونا انفیکشن کے معاملے میں آٹھویں نمبر پر اسپین کو پیچھے چھوڑ گیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد256848تک جا پہنچی ہے اور اب تک وائرس کی وجہ سے 30639افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن یا موت کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم وہاں اب تک 250545افراد اس میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ 28385افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچا دی ہے ۔ اٹلی دسویں نمبر پر ہے ، کوویڈ ۔19 کی وجہ سے اب تک241611افراد متاثر ہو چکے ہیں اور34861افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔خلیجی ملک ایران میں ، کورونا وائرس سے متاثرہ ، متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 438 تک پہنچ چکی ہے اور اس کی وجہ سے 11571افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پڑوسی ملک پاکستان میں ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک228474افراد اس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 4712 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایک اور ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں ، 162417 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2052 افراد اس بیماری کی وجہ سے مر چکے ہیں۔سعودی عرب نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں ترکی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد209509تک جا پہنچی ہے اور 1916 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھی فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد205758تک جا پہنچی ہے اور 5225افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔فرانس میں بھی ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، اس بیماری سے کورونا انفیکشن یا موت کے کوئی نئے کیس سامنے نہیں آئے ہیں۔ اب تک204222افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 29896افراد فوت ہو چکے ہیں ۔
میسی سپی ایوان کے اسپیکر کورونا سے متاثر
واشنگٹن// امریکہ میں میسی سیپی ہاؤس کے اسپیکر فلپ گن، کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہیں۔ فلپ گن نے فیس بک پر جاری ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا ہے ۔ وہ ایوان کے ایک اور ممبر سے رابطہ میں آئے تھے جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت تھا۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنا ٹیسٹ بھی کرا لیا۔ فلپ گن نے اتوار کے روز کہا،مجھے لگا کہ مجھے بھی کرونا ٹیسٹ کرانا چاہئے کیونکہ میں ایک شخص سے رابطہ میں تھا۔ مجھے آج کی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ میں بھی اس سے متاثر ہوا ہوں۔انہوں نے کہا‘‘میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے کورونا کی علامات نہیں ہیں اور میں خود کو صحت مند محسوس کر رہا ہوں۔‘‘انہوں نے بتایا کہ وہ قرنطین ہوں گے اور حالیہ دنوں میں اپنے رابطے میں آئے لوگوں کو اپنے کورونا انفیکشن کے بارے میں آگاہ کردیاہے ۔ انہوں نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں تو وہ بھی ایسا کریں۔ گن اپنے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع دینے والے صوبہ کے اعلی سیاست داں ہیں۔(یو این آئی)
عمران کے مشیرمحکمہ صحت کورونا سے متاثر
اسلام آباد// وزیر اعظم عمران خان کی صحت امور سے متعلق خصوصی مشیر ڈاکٹر ظفر مرزا کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ڈاکٹر مرزا نے خود پیر کو ٹوئٹ کرکے اس کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے لکھا’’انہیں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔‘‘ڈاکٹر مرزا نے کہا کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے خود کو کورنٹن کرلیا ہے ۔گذشتہ ہفتے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کورونا میں انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوگئی تھی۔(یو این آئی)
افغانستان میں کورونا کے 239 نئے معاملے
کابل// افغانستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے 239 نئے معاملے سامنے آئے جس کے ساتھ ہی اس سے متاثریں کی تعداد بڑھ کر 33,190 ہوگئی ہے ۔وزارت صحت کے ترجمان اکمل سمسور کے مطابق اس مدت میں کورونا سے متاثر 34 لوگوں کی موت کے بعد اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کو 898 ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ 737 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں جس سے مجموعی طور سے 20,103 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔