سرینگر // جموں و کشمیر میں جمعہ کو مزید 15افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد 966ہوگئی جن میں سے 209جموں جبکہ 757کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔مختلف علاقوں کا سفر کرنے والے 70افراد سمیت 1330افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 61ہزار کا ہندسہ پار کرکے 61041ہوگئی ہے جن میں سے 21255جموں جبکہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے متاثرین کی مجموعی تعداد 39786ہوگئی ہے۔ جمعہ کو مثبت قرار دئے گئے 1330افراد میں سے 672جموں جبکہ کشمیر میں658افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئیں۔ جموں کے 672متاثرین میں سے 221ضلع جموں، 62راجوری، 31ادھمپور، 42کٹھوعہ، 86ڈوڈہ، 53سانبہ، 77پونچھ، 47رام بن، 18ریاسی اور 35کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 658متاثرین میں سے 237سرینگر، 62بڈگام، 64بارہمولہ، 41پلوامہ، 60اننت ناگ، 65بانڈی پورہ، 52کپوارہ، 44گاندربل، 19کولگام اور14شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔
مزید 15اموات
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 15متاثرین فوت ہوگئے جن میں سے 5کشمیر جبکہ 10کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔ کشمیر میں کورونا وائرس سے فوت ہونے والے متاثرین میں سے ایک سرینگر، ایک بڈگام، ایک بانڈی پورہ ، ایک کولگام اور ایک پلوامہ سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ڈلگیٹ سرینگر سے تعلق رکھنے والی ایک 58سالہ شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا۔ بڈگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ اچ گام بڈگام سے تعلق رکھنے والا 58سالہ شخص کورونا وائرس سے صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگیا ‘‘۔پلوامہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ ترال پائین سے تعلق رکھنے والا 73سالہ شخص کورونا وائرس سے سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں فوت ہوگیا ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے دن افراد فوت ہوگئے جن میں سے 3ضلع جموں، ایک ادھمپور، ایک راجورہ، ایک کٹھوعہ، ایک سانبہ، ایک پونچھ، ایک رام بن جبکہ 2ڈوڈہ سے تعلق رکھتے ہیں۔گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ رہاری جموں سے تعلق رکھنے والا 61سالہ شخص، جانی پور کالونی کی رہنے والی 70سالہ معمر خاتون،تلاب تلو جموں سے تعلق رکھنے والی سالہ70سالہ خاتون اوربخشی نگر جموں سے تعلق رکھنے والی 60سالہ خاتون کورونا وائرس سے فوت ہوگئی ہے۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ شاستری نگر جموں سے تعلق رکھنے والا65سالہ شخص، کلیانہ آر ایس پورہ سے تعلق رکھنے والا 70سالہ معمر شخص،نئی بستی ستواری جموں سے تعلق رکھنے والا 52سالہ شخص، نئی بستی ستواری سے تعلق رکھنے والا 84سالہ معمر شخص اور گاندھی نگر جموں سے تعلق رکھنے والا 83سالہ شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔
حکومتی بیان
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے59,711معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے20,239سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک38,521اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد951تک پہنچ گئی ،جن میں سے 752کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور199کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعہ کو مزید712شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے270اور کشمیر صوبے کے 442اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رُخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 1297329ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 17؍ستمبر2020ء کی شام تک 1239085نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک530708افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں31140اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔19503 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ63886اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق415247اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
ساڑھے 6ماہ میں 39ہزار 305صحت یاب
۔9مارچ سے 18ستمبر تک 13لاکھ 45ہزار نمونوں کی تشخیص
پرویز احمد
سرینگر// جموں و کشمیر میں 9مارچ سے لیکر 18ستمبر تک مجموعی طور پر 13 لاکھ45ہزار750نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 12 لاکھ 84 ہزار 709افراد کی رپورٹیں منفی قرار دی گئی جبکہ 61041افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ 7ماہ کے دوران مثبت قرار دئے گئے61041متاثرین میں سے 39305افراد صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے 30082کشمیر جبکہ 9223افراد جموں میں صحتیاب ہوئے اور اسطرح جموں و کشمیر میں صحتیاب مریضوں کی شرح 72فیصد سے کم ہوکر 64.39ہوگئی ہے۔کشمیر میں صحتیاب ہونے والوں میں سے سرینگر کے 12637متاثرین میں سے 10285صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ2091متاثرین زیر علاج ہیں۔ بڈگام ضلع کے4217متاثرین میں سے2508صحت یاب جبکہ 1634افراد بھی بھی زیر علاج ہیں۔ بارہمولہ ضلع کے 3726متاثرین میں سے 2542صحتیاب جبکہ 1070زیر علاج ہیں۔ پلوامہ ضلع کے3413متاثرین میں سے 2864افراد صحتیاب جبکہ486 زیر علاج ہیں۔ اننت ناگ ضلعکے 3151متاثرین میں سے 2295صحتیاب جبکہ 802زیر علاج ہیں۔ ضلع بانڈی پورہ کے 3083متاثرین میں سے 2034صحتیاب اور 1018زیر علاج ہیں۔ سرحدی ضلع کپوارہ کے 3079متاثرین میں سے 2093صحتیاب جبکہ 926افراد ابھی بھی زیر علاج ہے۔ گاندربل ضلع کے 2410متاثرین میں سے 1792صحتیاب ہونے کے بعد گھر روانہ ہوگئے جبکہ 592زیر علاج ہیں۔ جنوبی ضلع کولگام کے 2154متاثرین میں 2154صحتیاب جبکہ 145 زیر علاج ہیں۔ شوپیان ضلع کے1916متاثرین میں سے 1703صحتیا ب جبکہ 183زیر علاج ہیں۔ جموں صوبے میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع جموں کے 9650متاثرین میں سے 3343صحتیاب جبکہ 6187 زیر علاج ہیں۔ راجوری ضلع کے 1923متاثرین میں سے 1025صحتیاب جبکہ 878 زیر علاج ہے۔ادھمپور ضلع کے 1716میں سے 959سحتیاب جبکہ 748ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ کٹھوعہ ضلع کے 1619متاثرین میں سے 989صحتیاب جبکہ 616 زیر علاج ہیں۔ ڈوڈہ کے 1350متاثرین میں سے 507صحتیاب جبکہ 826 زیر علاج ہیں۔ پونچھ کے 1239متاثرین میں سے 437صحتیاب جبکہ 795 زیر علاج ہیں۔ رام بن کے 969متاثرین میں سے 685صحتیاب جبکہ 279زیر علاج ہیں۔ریاسی ضلع کے 701متاثرین میں سے 385صحتیاب جبکہ 312 زیر علاج ہیں۔ جموں صوبے کے کشتواڑ ضلع کے792متاثرین میں سے 389صحتیاب جبکہ 400ابھی بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔