سرینگر//جموں کشمیر میں پیرکو کورونا وائرس کے535نئے کیس سامنے آئے۔ ان میں 67مسافر بھی شامل ہیں۔
وادی کشمیر میں290 جبکہ جموں صوبے میں245 کورونا وائرس کے نئے کیس ظاہر ہوئے ہیں۔اس طرح مرکزی زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد35698 تک پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق آج سرینگر ضلع میں90،بارہمولہ میں16،پلوامہ میں52،بڈگام میں25،اننت ناگ میں18، بانڈی پورہ میں38،کپوارہ میں19، کولگام میں7، شوپیان میں7اور گاندر بل میں18 کورونا کیس سامنے آگئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں139،راجوری میں13،کٹھوعہ میں33،ا±دھمپور میں27،سانبہ میں6،رام بن میں1،ڈوڈہ میں9،پونچھ میں 3،ریاسی میں6 اور کشتواڑ میں6کیس سامنے آگئے۔