سرینگر //جموں و کشمیر میں دوسری لہر کی شدت میں کمی نظر آرہی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 41ہزار394ٹیسٹ کئے گئے جن میں 52سفر کرنے والوں سمیت 2964افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 75ہزار822تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مزید 53افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں متوفین کی مجموعی تعداد 3662تک پہنچ گئی ہے۔ منگل کو جموں و کشمیر میں مزید 2964افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 1145جموں جبکہ 1819کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے 1819افراد میں 6افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 1813افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے1819افراد میں سرینگر میں487، بارہمولہ میں220، بڈگام میں266، پلوامہ میں169، کپوارہ میں91، اننت ناگ میں223، بانڈی پورہ میں85، گاندربل میں 97، کولگام میں 109 اور شوپیان میں72افراد متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد169299ہوگئی ہے۔اس دوران مزید 20افرادکورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں6، ضلع اسپتال پلوامہ میں 1،جے وی سی بمنہ میں 5، سی ایچ سی چھانہ پورہ میں 2،جی بی پنتھ میں ایک ، جی ایم سی اننت ناگ میں 2، ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں ایک، ٹروما اسپتال بجہاڑہ میں1 اور کیمونٹی ہیلتھ سینٹر سوپور میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میںمنگل کو1145افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے 46بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ1099افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے1145متاثرین میں جموں میں438، ادھمپور میں102، راجوری میں99، ڈوڈہ میں62، کٹھوعہ میں117، سانبہ میں84، کشتواڑ میں 27، پونچھ میں58، رام بن میں110اور ریاسی میں48افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد106523ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید33افراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں13، جی ایم سی ڈودہ میں3، جی ایم سی راجوری میں 1، جی ایم سی کٹھوعہ میں 4، زچگی اسپتال جموں میں1، زچگی اسپتال چندی گڑھ۔ کیمونٹی سینٹر ادھمپور میں ایک، ضلع اسپتال سانبہ میں ایک اور 6افراد گھروں میں فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1765تک پہنچ گئی ہے۔