نئی دہلی// سپریم کورٹ نے بدھ کو جہاں کورورنا وائرس ‘کووڈ 19'’ کی وبا سے لڑنے والے صحت اہلکاروں سے کو ‘جنگ باز’ کہہ کر انہیں تحفظ کئے جانے کی ضرورت ظاہر کی، وہیں مرکز نے واضح کیا کہ کسی بھی صحت اہلکاروں کی تنخواہ بھتے کاٹنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے ۔جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی بینچ نے ناگپور کے ڈاکٹر جیریل بنیت، ڈاکٹر آروشی جین اور وکیل امت ساہنی کی ایک ہی طرح کی درخواستوں پر مشترکہ طور پر سماعت کرتے ہوئے کورونا وبا سے بہادری سے نمٹنے والے صحت اہلکاروں کو جنگ باز (واریرس) قرار دیا۔جسٹس بھوشن نے کہاکہ کورورنا عالمی وبا سے مقابلہ کرنے والے ڈاکٹر، پیرا میڈیکل عملے اور دیگر متعلقہ اہلکار ‘جنگ باز’ہیں، جن کی حفاظت کی جانی چاہئے۔سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے بینچ کو یقین دلایا کہ صحت ملازمین اور دیگر ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام مناسب اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بھی کہا، ‘وہ کورونا واریرس ہیں۔اسی دوران سینئر وکیل مکل روہتگی نے دعوی کیا کہ اس بحران کے دوران ڈاکٹروں کی تنخواہ میں کمی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت اہلکاروں کی سخت محنت کے بغیر پورا نظام منہدم ہو جائے گا۔اس پر مسٹر مہتا نے تنخواہ میں کٹوتی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی ڈاکٹر کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی۔ ڈاکٹروں کی تنخواہ میں کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔یو این آئی