سرینگر // جموں کشمیر میں لگاتار9 ویں روز کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 100سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعرات کو مثبت معاملات کی تعداد 172تھی تاہم اس دوران کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ24مارچ کو اس سال سب سے زیادہ 195افراد کی رپورٹیں مثبت آئی تھیں جو تین ماہ بعد سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی تھی۔اس دوران تاہم کسی کی موت واقع نہیں ہوئی تھی۔ 27دسمبر2020کو جموں و کشمیر میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 217تھی لیکن بعد میں متاثرین کی تعداد میں کافی تیزی سے گراوٹ آئی اور 10فروری کو یہ تعداد کم ہوکر 45تک پہنچ گئی۔ پچھلے دو دن میں وائرس سے کسی کی ہلاکت نہیں تھی۔15فروری سے یو ٹی میںکورونا وائرس دوبارہ لوگوں کو تیزی کیساتھ اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔جمعرات کو 27650تشخیصی ٹیسٹوں میں 172 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے 41جموں جبکہ 131کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 131افراد میں 95 مقامی اور 36بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرنے کے بعد واپس لوٹے تھے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد76658تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 1251فوت جبکہ1209معاملات ابھی بھی سرگرم ہیں۔ سرگرم معاملات میں سرینگر میں747،بارہمولہ میں175، بڈگام میں 116، پلوامہ میں 46، کپوارہ میں 31، اننت ناگ میں 15، بانڈی پورہ میں19، گاندربل میں13، کولگام میں 19 اور شوپیان میں28 ہیں۔ جموں صوبے میں جمعرات کو41افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ ان میں 31 مقامی سطح پر جبکہ10بیرون ریاستوں اور ممالک سے واپس لوٹے۔ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 52545ہوگئی ہے جن میں 732فوت جبکہ 384سرگرم معاملات ہیں۔ جموں صوبے کے سرگرم معاملات میں جموں میں305، ادھمپور میں 12، راجوری میں 9، ڈوڈہ میں12، کٹھوعہ میں15، سانبہ میں11، کشتواڑ میں 1، پونچھ میں 13، رام بن میں4 اور 2ریاسی میںہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 129203ہوگئی ہے جبکہ یہاں 1983افراد وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔