جموں //جموں میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 183نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں جس دوران 8لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے جموں وکشمیر میں کل 3,13,476معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے6,537سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک3,02,655اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,284تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,197کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,087کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید682فراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے170افراداور کشمیر صوبے کے512اَفرادشامل ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک جموں میں وائر س کے 52,317مثبت معاملات پائے گئے ہیں(22نئے معاملات سمیت ) جن میں726سرگرم معاملات ہیںاور50,461صحت یاب ہوئے ہیںاور1,130کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 11,117ہوئی ہیںجن میں سے111مریض سرگرم ہیں اور 10,875 صحتیا ب ہوئے ہیں اور131کی موت واقعی ہوئی ہے۔ضلع ڈ وڈ ہ میں6,716 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے641معاملات سرگرم ہیںاور5,965اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ110کی موت واقع ہوئی ہے۔کٹھوعہ میں9,176معاملات سامنے آئے ہیںجن میں8,970اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے57معاملات سرگرم ہیںجبکہ149کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سا نبہ میں 7,049معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 74سرگرم معاملات ہیں اور6,857شفایاب ہوئے ہیں جبکہ118کی موت واقع ہوئی ہے ضلع کشتوا ڑ میں4,381معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں127معاملے سرگرم ہیں اور 4,213اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ41کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثناضلع رام بن میں5,771معاملات سامنے آئے ہیں جن میں131معاملات سرگرم ہے۔5,579شفایاب ہوئے ہیں جبکہ61کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور ریا سی میں بھی5,657معاملات سامنے آئے ہیں جن میں141معاملات سرگرم ہے اور5,474مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 42کی موت واقع ہوئی ہے ۔