میونسپل کمیٹی نے مخصوص گاڑی کو ہری جھنڈی دکھائی
گاندربل//میونسپل کمیٹی گاندربل کی جانب سے ایک مختصر تقریب پر گھر گھر جاکر کوڈا کرکٹ جمع کرنے والی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔کوروناوائرس کے سلسلے میںاحتیاطی تدابیر بروئے کار لاتے ہوئے میونسپل کمیٹی نے گھروں میں جمع ہونے والے کوڈا کرکٹ کو دروازے پر ہی اٹھانے کیلئے اس کوشش کا آغاز کیا۔میونسپل کمیٹی گاندربل کے چیئرمین الطاف احمد لون،ایگزیکٹو افسر غلام محمد لون نے پانچ ہوپر گاڑیوں اور تین ٹپروں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین الطاف احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’کوروناوائرس کے نتیجے میں اس وقت آبادی کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے اورایسے میں روزانہ گھروں میں جمع ہونے والے کوڈا کرکٹ کو گھروں سے ہی حاصل کیا جائے گا‘‘۔