Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

کورونا نے ہوائی کمپنیوں کے پرکاٹ دیئے،مسافروں کی تعدادمیں کمی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 20, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر//کووِڈ- 19 وبائی بیماری کی دوسری لہر کے نتیجے میں ہوائی مسافروں کی تعداد میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد وزارت شہری ہوا بازی نے اپنی ویب سائٹ پر روزانہ کے اعداد و شمار جاری کرنا بند کردیئے ہیں۔سی این آئی کے مطابق وزارت شہری ہوابازی نے اپنی ویب سائٹ پر روزانہ اعدادشمار جاری کرنے کا عمل معطل کیا ہے کیوں کہ کووڈ 19کی وجہ سے ہوائی جہازوں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد گھٹ گئی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل  شہری ہوابازی کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، اس سال مارچ کے مقابلہ میں ، اپریل میں گھریلوں راستوں پر مسافروں کی تعداد 26.81 فیصد کم ہوکر 57.25 لاکھ رہ گئی۔ یہ تعداد اکتوبر 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔ اس سال مارچ میں ، 78.22 لاکھ افراد نے ہوائی سفر کیا۔مئی میں اس تعداد میں مزید تیزی سے کمی کے بعد ، شہری ہوا بازی کی وزارت نے مسافروں اور پروازوں کے لئے روزانہ کے اعداد و شمار جاری کرنا بند کردیئے ہیں۔ حتمی اعدادوشمار 14 مئی تک کے دستیاب ہیں ، جب ایک ہی دن میں 54181 مسافر 825 پروازوں میں سوار ہوئے۔ یہ اپریل کے روزانہ اوسط سے 72 فیصد کم ہے۔عام طور پر اپریل اور مئی میں ہوائی مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ اسکولوں کالجوں میں بچوں کی تعطیلات کے باعث بچے کنبے کے ساتھ ملنے جاتے ہیں۔ لیکن اس سال ، روایت کے برخلاف  کووڈ۔19 کی وجہ سے کمی واقع ہوئی ہے۔گذشتہ سال ، ملک میں مسافروں کی باقاعدہ پروازیں 25 مارچ سے دو ماہ کے لئے مکمل طور پر بند کردی گئیں۔ اس کے بعد ، 25 مئی 2020 سے گھریلو راستوں پر باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کی گئیں۔ 2021 فروری تک ہر ماہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا۔ فروری میں یہ تعداد 78.27 لاکھ ہوگئی۔ مارچ میں وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے معمولی کمی کے ساتھ یہ تعداد 78.22 لاکھ ہوگئی۔ اپریل میں اس وبا کے بھیانک شکل لیتے ہی اس میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی۔ڈی جی سی اے کے اعداد و شمار کے مطابق ، رواں سال جنوری اور اپریل کے درمیان مسافروں کی تعداد میں 11.56 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس عرصے کے دوران دو کروڑ 91 لاکھ آٹھ ہزار افراد نے ہوائی سفر کیا جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 12 ہزار تھی۔جیسے جیسے وبا کے قہر میں اضافہ ہوتا گیا ، پروازوں میں بھری ہوئی نشستوں کا تناسب ، یعنی مسافروں کا لوڈ فیکٹر ، بھی کم ہوا۔ اپریل میں لگاتار دوسرے مہینے تقریبا تمام ایئر لائنز کے مسافروں کے لوڈ فیکٹر (پی ایل ایف) میں کمی ہوئی۔سستی ایئرلائن کمپنی اسپائس جیٹ میں سب سے زیادہ 70.8 فیصد پی ایل ایف تھا ، یعنی اس کی 29 فیصد سے زیادہ نشستیں خالی تھیں۔ اس کا پی ایل ایف مارچ میں 76.5 فیصد تھا۔گو ایئر کا پی ایل ایف 71.5 فیصد سے گھٹ کر 65.7 فیصد اور ایئر ایشیاء کا 65.1 فیصد سے کم ہوکر 64 فیصد رہ گیا۔ اسٹار ایئر کا پی ایل ایف 55.5 فیصد ، وستارا کا 54.6 فیصد ، انڈیگو کا 58.7 فیصد اور سرکاری ائرلائن ایئر انڈیا 52 فیصد رہا۔ دوسری کمپنیوں کی نصف سے زیادہ نشستیں خالی تھیں۔مختلف ہوائی کمپنیوں نے مسافروں کی کمی کی وجہ سے اپنی بہت سی پروازیں منسوخ کردیں۔ کل منسوخ شدہ پروازوں میں سے 76.9 فیصد تجارتی وجوہات کی بناء پر منسوخ کردی گئیں ، کیوں کہ کمپنی کو لگتا ہے کہ وہ اس فلائٹ سے کافی کمائی نہیں کرے گی۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیشنل کانفرنس کے تمام انتخابی دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں: الطاف بخاری
تازہ ترین
متحدہ مجلسِ علماء جموں و کشمیر کی اپیل: انتشار سے گریز کیا جائے
تازہ ترین
پہلگام حملہ: این آئی اے کو دو ملزمان کی پوچھ گچھ کیلئے 10 روزہ مزید ریمانڈ حاصل
برصغیر
دفاعی شعبے کو اب ایک مؤثر اقتصادی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے: راج ناتھ
برصغیر

Related

صنعت، تجارت و مالیات

پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?