سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 39ہزار14ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2مسافروں سمیت 77افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 23ہزار499تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مزید ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4398ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 77افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 23جموں جبکہ 54کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے54افراد میں1بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 53افراد مقامی سطح پر رابطے میںآنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے54متاثرین میں سرینگر میں14، بارہمولہ میں12،بڈگام میں 8، پلوامہ میں3، کپوارہ میں2،اننت ناگ میں2،بانڈی پورہ میں6، گاندربل میں 7، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ953ہوگئی ہے۔سوموار کو ایک مرتبہ پھر کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات پر روک لگ گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2240بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران صرف23افراد متاثر ہوئے ہیں اور اسطرح صوبے کے ہر ضلع میں متاثرین کی تعداد 10سے کم ہے۔ جموں صوبے کے 24متاثرین میں ایک بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرنے کے بعد جموں پہنچا جبکہ دیگر22مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوگئے۔ جموں صوبے کے 23متاثرین میں ضلع جموں میں 4،راجوری میں8،ڈوڈہ میں6، ادھمپور میں 4، سانبہ میں 1جبکہ کشتواڑ ، رام بن ، پونچھ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار546ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مزید ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔مرنے والے شخص کو چند دن قبل فورٹس امرتسر میں داخل کیا گیا تھا جہاں سوموار کی صبح فوت ہوگیا ۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2158ہوگئی ہے۔