Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
صفحہ اول

کورونا لاک ڈائون میں 31مئی تک توسیع | گھریلو ،بین الاقوامی پروازوں و ٹرانسپورٹ پر پابندی بدستور جاری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 18, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
جموں// جموں و کشمیر میں جاری لاک ڈائون میں 31مئی تک توسیع کی گئی ہے ۔ وزارت برائے امور داخلہ کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر بشمول جموں و کشمیر میں کووڈ۔19کے معاملات میں تیزی برقرار رہنے کی وجہ سے لاک ڈٖائون کی مدت میں31مئی تک توسیع کر دی گئی ہے جبکہ رات کا کرفیو بھی شام 7بجے سے صبح 7بجے تک ماسوائے ضروری خدمات کے جاری رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام گھریلو و بین الاقوامی پروازوں پر پابندی رہے گی ماسوائے گھریلو طبی خدمات ،گھریلو ہائی ایمبولینس اوور سیکورٹی مقاصد کیلئے یا کسی دوسرے مقصد کیلئے جسے وزارت داخلہ نے اجازت دی ہو۔داخلہ سیکریٹری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سکول،کالج ،تعلیمی تربیتی ادارے ،کوچنگ ادارے بھی بند رہیں گے ،جبکہ آن لائن /فاصلہ جاتی پڑھائی کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹل ، ریستوران اور دیگر خاطرتواضع خدمات معطل رہیں گی لیکن ہائوسنگ ہیلتھ ، پولیس ، سرکاری افسران، ہیلتھ کیئر ورکرز،درماندہ افراد، بشمول سیاح اور قرنطینہ سہولیات وبس اڈوں ،ریلوے اسٹیشنوں اور ایئرپورٹس پر چل رہی کینٹین چلیں گی۔اسی طرح سے عوامی مقامات کی جگہیں جیسے سینما ہال ، شاپنگ مال ، جم سنٹر، سوئمنگ پولز، پارکیں، تھیٹر، بارو آڈیٹوریم ،اسمبلی ہال بدستور بند رہیں گے جبکہ ہر قسم کی سیاسی ، سماجی ، کھیل کود ، تفریحی ، اکیڈمک ، ثقافتی ، مذہبی و دیگر تقریبات پر پابندی رہے گی ۔ وزارت داخلہ نے کہاہے کہ بین الریاستی بسوں کو متعلقہ ریاستوں کی باہمی مشاورت سے چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ درماندہ مسافروں کیلئے بسوں کا سلسلہ ایس او پیز کے ساتھ جاری رہے گا۔تاہم ان سرگرمیوں کی اجازت ریڈ زون اور بفر زون علاقو ں میں نہیں ہوگی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع مجسٹریٹ اپنے اپنے اضلاع میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریڈ، گرین، اورینج اورکنٹونمنٹ زونوں کا تعین کریں گے اور یہ اقدام وزارت صحت کے قواعد کے مطابق ہوگا۔ریڈ زونوں میں لوگوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی رہے گالیکن ہنگامی حالات سے جڑے معاملات کو اجازت دی جائے گی ۔شام 7بجے سے صبح 7بجے تک کے رات کے کرفیو کیلئے مقامی انتظامیہ کو اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں کیلئے احکامات جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔یہ حکم جاری کیاگیاہے کہ 65سال سے زائد عمر کے افراد،حاملہ خواتین اور 10سال سے کم عمر کے بچے گھروں میں رہیں اور انہیں صرف ہنگامی یا طبی مقاصد کیلئے ہی باہر جانے کی اجازت ہو ۔دیگر تمام سرگرمیوں کیلئے صورتحال کو مد نظر رکھ کر متعلقہ ریاستیں اور مرکزی زیر انتظام علاقہ جات فیصلہ لینے کے مجاز ہوں گے ۔ساتھ ہی آروگیہ سیتو ایپ کے استعمال پر بھی زور دیاگیاہے ۔ضلع حکام سے کہاگیاہے کہ وہ لوگوں کو یہ ایپ استعمال کرنے کی ترغیب دیں تاکہ وہ مستقل طو رپر اپنی صحت کے معاملات پر اپ ڈیٹ دیتے رہیں ۔

لوگوں اور اشیاء کی آمدورفت

ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقہ جات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طبی پیشہ وروں، نرسوںاور نیم طبی عملہ ، صفائی اہلکاروں اور ایمبولینسوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے بین الریاستی او راندرون ریاست نقل و حمل کی اجازت دیں ۔اسی طرح سے ہر قسم کی اشیاء ،کارگو بشمول خالی ٹرکوں کو بھی اجازت ہوگی ۔

کووڈمینجمنٹ کیلئے ہدایات 

عوامی مقامات اور کام والی جگہوں پر ہر ایک کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا اور ایسا نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیاجائے گا۔ساتھ ہی سماجی دوریوں کے اصول کی پاسداری کی جائے گی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق شادی بیاہ کے موقعہ پر بھی سماجی دوری رکھی جائے اور 20سے زائد افراد کا اجتماع نہ ہو ۔اسی طرح سے آخری رسومات کی ادائیگی کے وقت بھی 20سے زائد افراد جمع نہ ہوں ۔شراب، تمباکو، پان، گٹکا وغیرہ کا عوامی جگہوں پر استعمال ممنوعہ ہوگا جبکہ دکانوں میں صارفین کیلئے 6فٹ کی دوری کو یقینی بنایاجائے اور دکان میں 5سے زائد افراد کو داخل نہ ہونے کی اجازت دی جائے ۔

گھرسے کام کی حوصلہ افزائی کی جائے 

دفاتر، کام کی جگہوں، دکانوں، مارکیٹ، صنعتی مراکز میں مخصوص اوقات پر عمل کیاجائے اور جس قدر ممکن ہوسکے گھر سے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ہر داخلہ اور خارجی پوائنٹ پر تھرمل سکریننگ، ہاتھ دھونے اور سینی ٹائزنگ کی سہولت رکھی جائے اور کام کی جگہوں و دیگر مشترکہ جگہوں پر متواتر سینی ٹائزنگ کی جائے ۔کام کی جگہوں کے انچارج افراد ورکروں کے درمیان سماجی دوری کو یقینی بنائیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوپاک جنگ بندی | کرناہ میں معمولات بحال | لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے
کشمیر
گولے ناکارہ بنانے تک واپس نہ جائیں | سرحدی آبادی کو پولیس کا مشورہ
کشمیر
کپوارہ سڑک حادثات | شہری لقمہ اجل،7افراد زخمی
کشمیر
گولہ باری میں زخمی بی ایس ایف اہلکار دم توڑبیٹھا
جموں

Related

صفحہ اول

جنگ بندی پر ہندو پاک کی رضامندی کے بعد | سرحدوں پربندوقیں خاموش صورتحال پرسکون، ڈرون ، میزائل اور لڑاکا طیاروں کی کوئی سرگرمی نہیں ہوئی

May 12, 2025
برصغیرصفحہ اول

آپریشن سندور کے مقاصد حاصل،9اہداف میں100ملی ٹینٹ ہلاک آج معاہدہ جاری اور برقرار رہنے کی شرائط پر بات ہوگی: ڈی جی ایم او

May 12, 2025
بین الاقوامیصفحہ اول

لاکھوں مر سکتے تھے: ٹرمپ | پاک بھارت دشمنی کے خاتمے کی تعریف ،کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

May 12, 2025
برصغیرصفحہ اول

گولی کا جواب گولہ | مودی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?