سرینگر//شہر سرینگر میں گذشتہ کئی دنوں سے کورونا کی روکتھام کیلئے جاری ٹیسٹنگ مہم کے بیچ ضلع انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی طرف سے کل لال چوک اورکرسوراجباغ میںمیں کل سینکڑوںدکانداروں اور شہریوں کے نمونے حاصل کئے گئے ۔ لال چوک میں واقع پرتاپ پارک میں محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے دکانداروں کے کورونا وائرس کے تشخیص کیلئے ٹیسٹ کئے۔ادھرکرسو راجباغ میں واقع ایک جامع مسجد کے لائوڈ اسپیکر سے جمعرات کودوپہر12بجے لوگوں کومطلع کیا گیا کہ مسلم پبلک اسکول میں ڈاکٹروں اورنیم طبی عملہ کی ایک ٹیم ’کوروناٹیسٹنگ‘کیلئے آئی ہے ،اسلئے لوگ وہاں جاکر اپنے نمونے دیں تاکہ اسبات کی جانچ ہوسکے کہ کہیں اس علاقہ میں کوئی شخص کوروناوائرس میں مبتلاء تونہیں ہے ۔کرسو راجباغ کے بیشتر لوگوں نے مسلم پبلک اسکول میں جاکر طبی ٹیم کواپنے نمونے دئیے۔نمونوں کوحاصل کرنے کایہ عمل کئی گھنٹوں تک جاری رہا،جس دوران مردوزن اوربچوں سمیت ایک سوسے زائد افرادکے نمونے کوروناجانچ حاصل کئے گئے ۔ (مشمولات جے کے این ایس)