کورونا جانچ مہم جاری | شیخ باغ میں جنگلات ملازمین کے نمونے حاصل

سرینگر //شہر سرینگر میں گذشتہ کئی دنوں سے کورونا کی روکتھام کیلئے جاری ٹیسٹنگ مہم کے بیچ ضلع انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی طرف سے کل شیخ باغ لال چوک میں محکمہ جنگلات کے ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی۔ شہر میں قائم مختلف سرکاری محکمہ جات میں کام کرنے والے ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں بدھ کوشیخ باغ لال چوک میں محکمہ جنگلات کے 538ملازمین کی تشخیص کی گئی جن میں سے 17ملازمین کاکروناٹیسٹ مثبت آیا۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات میں کام کرنے والے 521افراد کے نمونوں کی رپورٹیں منفی آئیں۔