سرینگر//کورونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی سے پیدا صورتحال کے پیش نظر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے ڈاکٹروں، نرسوں اور سبھی نیم طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔
اس سلسلے میں پیر کو احکامات صادر کئے گئے تاکہ بحرانی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی طرف سے جاری ایک سرکیولر میں چیف میڈیکل افسران، میڈیکل سپر انٹنڈنٹوں اور دیگر حکام کو بتایا گیا ہے کہ وہ منظور کی گئی سبھی چھٹیوں کو منسوخ کریں۔