سرینگر//جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے پیدا بحرانی صورتحال لگاتار جاری ہے اور پیر کو یہاں مزید991کیس سامنے آئے جن سے یہاں مجموعی متاثرین کی تعداد 139381تک پہنچ گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج وادی کشمیر میں492جبکہ صوبہ جموں میں499کیس سامنے آئے۔
وادی میں سامنے آنے والے کیسوں میں ایک بار پھر سب سے زیادہ کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے جہاں 303کیس ظاہر ہوئے جن میں56مسافر بھی شامل ہیں۔وادی کے ضلع بارہمولہ میں53،بڈگام میں31،پلوامہ میں30،کپوارہ میں22،اننت ناگ میں25،بانڈی پورہ میں3،گاندر بل میں12،کولگام میں10اور شوپیان میں3کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں181،ادھمپور میں160،راجوری میں1،کٹھوعہ میں55،سانبہ میں4،رام بن میں 1،ریاسی میں97کیس ظاہر ہوئے۔