جنیوا//عالمی وبا کورونا وائرس کا خطرہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک اس سے 95745 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور16.03لاکھ متاثر ہوئے ہیں،جبکہ 3.56لاکھ لوگ اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ہندوستان میں بھی یہ انفیکشن تیزی سے پیر پسار رہا ہے ۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ شدید طورپر متاثر یورپی ملک اٹلی میں اس کی وجہ سے اب تک 18279 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور1.44لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔اٹلی کے سول سیکورٹی محکمہ کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس سے 610 لوگوں کی موت ہوئی ہیں۔مسٹر بوریلی کے مطابق جمعرات کو اٹلی میں کوروناانفیکشن کے 4204 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 143626 ہو گئی ہے ۔ ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔اٹلی میں اب تک کوروناکے 26491 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کوروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ اٹلی کا لومبارڈی صوبہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے ۔ یہاں پر اب تک 4.67لاکھ لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں جن میں 16686 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 16513 تک پہنچ گئی ہے ۔وہیں اسپین اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 1.54لاکھ لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 15447 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے ۔اس دوران کورونا سے انفیکشن اور موت کے معاملے میں یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہو چکے ہیں۔ فرانس میں اب تک 1.19لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 12228لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ وہیں جرمنی میں کورونا سے 1.19لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 2607 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں 65875 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور اب تک 7993 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے ۔ اس وائرس کی شروعات کرنے والے چین میں اب تک 82924 لوگ اس سے متاثرہوئے ہیں اور 3340لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔اسرائیل میں کورونا وائرس (کوویڈ 19)سے کم ازکم 92 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 10،095 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ادھرنیوزی لینڈ کے وزارت صحت نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ملک میں اس انفیکشن کے 23نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور جمعہ کو 21نئے معاملے سامنے آنے کا خدشہ ہے ۔اس طرح سے ملک بھر میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 1283لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ملک میں اس وبا سے اب تک دو لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 273لوگ صحت مند ہوئے ہیں۔ملک میں اب تک 46000لوگوں کی جانچ ہوئی ہے ۔نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے 25مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیاگیا تھا۔یواین آئی