جنیوا / بیجنگ // جان لیواکورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور اب تک اس وبا نے دنیا بھر میں 97.77 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ4.93 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 9777889افرا د کو متاثر کیا ہے جبکہ اس وبا سے493672افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔دنیا میں سپرپاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2467404افراد متاثر ہوچکے ہیں اور125039افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔برازیل میں اب تک 1274974افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ55961افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔روس میں بھی کووڈ ۔19 کی وبا دن بہ دن پھیلتی جارہی ہے اور اب تک619936افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور8770افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اس وبا کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے جہاں اب تک 310836افراد اس وبا سے متاثر اور 43498افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔پیرو اور چلی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد272364تک پہنچ گئی ہے اور ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 8،939 ہے ۔ چلی میں اب تک 263360فراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 5068ہے ۔آٹھویں مقام پراسپین میں اب تک 2،47،905 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ28338افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے زبرسدت تباہی مچائی ہے جہاں اب تک 34708 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد217724تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا کی زد میں آنے سے 10239افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔میکسیکو نے کورونا متاثرین کے معاملہ میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد208392تک جا پہنچی ہے اور اس ملک میں اب تک اس وائرس کی وجہ سے25779افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال کافی خراب ہے ۔ جہاں اب تک199473افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29781افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ہمسایہ ملک پاکستان میں 3962افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس سے5065افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس نے جرمنی میں194036افراد کو متاثر اور 8965افراد کو ہلاک کیا ہے ۔کورونا وائرس کے مرکز چین میں اب تک 84725افراد متاثر اور 4461 افراد ہلاک ہوچکے ہیںاسی طرح باقی ممالک میں بھی کورونا نے تباہی مچا دی ہے ۔