کورونانے پاکستانی خاتون ممبر اسمبلی کی جان لے لی

اسلام آباد // کورونا وائرس نے اپنے طبقاتی فرق سے بالا تر حملے میںکل پاکستانی پنجاب اسمبلی کی ایک خاتون ممبر کی جان لے لی۔پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ خاتون اسمبلی ممبر شاہین رضا کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی تھیں۔ پاکستان میں کووڈ 19 کی وجہ سے انتقال کر جانے والی وہ پہلی قانون سازیہ ہیں۔پاکستانی صوبہ پنجاب کی اسمبلی ممبر شاہین رضا جن کا انتقال آج بروز بدھ ہوا کورونا وائرس سے متاثر ہو گئی تھیں۔ ان کا انتقال لاہور کے میو اسپتال میں ہوا۔ اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو اسد اسلم نے تصدیق کی کہ شاہین رضا کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا اور وہ پچھلے تین دنوں سے زیر علاج تھیں۔محترمہ رضا کو بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا عارضہ بھی تھا۔