Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

کورونامریضوں کی اموات میں اضافہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 28, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں کووڈ مریضوں کی اموات میں اضافہ کی بڑی وجہ مریضوں کو ہسپتال لانے میں تاخیر ہے ۔ ہسپتالوں میں کووڈ مریضوں کو اُس وقت لایا جاتا ہے جب ان کی آکسیجن لیول 50-60رہ جاتی ہے ۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں کوروناوائرس کی دوسری لہر میں مبتلاء مریضوں کی اموات میں اضافہ کے پیچھے مریضوں کو تاخیر سے ہسپتال پہنچانا بھی ایک بڑی وجہ ہے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ کووڈ مریضوں کو تب ہی ہسپتال پہنچایا جاتا ہے جب ان کی حالت بگڑ جاتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کووڈ مریضوں کو ابتداء سے ہی علاج ملنے سے اموات کی شرح میں کمی واقع ہوسکتی ہے تاہم مریضوں کو اُس وقت ہسپتال پہنچایا جاتا ہے جب ان کے پھیپھڑے پوری طرح سے متاثر ہوچکے ہوتے ہیںاور ان میں سے کئی ایک کو تب لایا جاتا ہے جب کووڈ 19آخری سٹیج پر ہوتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہسپتال پہنچائے جانے والے مریضوں کی آکسیجن لیول 50-60ہوتی ہے جن کی صحتیابی کی شرح کم ہوتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ بہت سے مریض آکسیجن سلینڈر اور آکسیجن کنسنٹریٹر گھر وں میں لاکر آکسیجن لگاتے ہیںجب ان کی حالت کافی بہتر ہوتی ہے تاہم ہسپتال اُس وقت پہنچتے ہیں جب ان کی حالت کافی بگڑ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہ  اسپتالوں کو اطلاع دینے میں یہ تاخیر مہلک ثابت ہورہی ہے اور کووڈ 19 کے مریضوں میں اموات کی شرح میںاضافہ ہورہا ہے ۔ڈاکٹر نثار نے کہا کووڈ کے ساتھ ایک بڑا مسئلہ خاموش ہائپوکسیا ہے ، ایسی حالت میں جہاں مریضوں میں خون میں آکسیجن کی سطح بہت کم ہوتی ہے ، پھر بھی سانس لینے میں دشواری کے آثار ظاہر نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ نمونیا کے مریضوں میں آکسیجن کی مقدار بہت کم رہتی ہے اس کے باوجودوہ اچھی طرح سے چلتے پھرتے ہیں اور بات چیت کرسکتے ہیں اورجب وہ سانس لینے میں تکلیف محسوس کرتے ہیں اور مدد کے لئے پہنچ جاتے ہیں تو وہ پہلے ہی خطرناک طور پر بیمارہوتے ہیں اور انہیں وینٹیلیٹر لگانے کی ضرورت پڑتی ہے اور ان میں سے بیشتر کی موت ہوجاتی ہے ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ ہسپتالوں میں آئی سی یو بیڈ بھرے پڑے ہیں جس کی وجہ سے جن مریضوں کو آئی سی یو کی ضرورت ہوتی ہے ان کو کافی وقت تک انتظار کرنا پڑتا ہے جس سے ان کی حالت مزید بگڑ جاتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مختلف ہسپتالوں سے کووڈ مخصوص ہسپتالوںتک نازک مریضوں کی منتقلی سے بھی اموات بڑھ سکتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ نازک حالت کے مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں تک لیجانے کے پروٹوکول کو ہمیں نئے سرے سے تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محبوبہ مفتی کی والدہ کی عیادت کے لیے عمر عبداللہ سکمز صورہ پہنچے
تازہ ترین
ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد
تازہ ترین
ہندوستان آئیں گی پاکستان کی ہاکی ٹیمیں
سپورٹس
بریتھویٹ100ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہونگے
سپورٹس

Related

تازہ ترینکشمیر

سیاحتی مقام گلمرگ میں 19سالہ نوجوان نہانے کے دوران تالاب میں گر کر ازجان

July 3, 2025
تازہ ترینکشمیر

معروف ماہرِ تعلیم جی ایم بٹ اور متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اپنی پارٹی میں شامل سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماوں نے نئے ممبران کا پُرتپاک استقبال کیا

July 3, 2025
تازہ ترینکشمیر

امرناتھ یاترا :بلند مقامات پر پہلی بار ٹیلی میڈیسن خدمات کا آغاز

July 3, 2025
تازہ ترینکشمیر

کرائم برانچ نے جعلی میڈیکل اسناد کے ذریعےسرکاری اسپتال میں ملازمت کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?