سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 51ہزار 951ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12سفر کرنے والوں سمیت مزید 108افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 22ہزار 658تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4390ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 108افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 43جموں جبکہ 65کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 65افراد میں 9بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 56مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے65متاثرین میں سرینگر میں 20،بارہمولہ میں 17،بڈگام میں 2،پلوامہ میں 2،اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 6، گاندربل میں 9،کولگام میں 4جبکہ شوپیان میں ایک شخص متاثر ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 429ہوگئی ہے۔ وادی میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2239ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 43افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 3بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 40افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 43متاثرین میں جموں میں11،ادھمپور میں 6،راجوری میں 4،ڈوڈہ میں 9 ،کٹھوعہ میں0، سانبہ میں 2، کشتواڑ میں 6،پونچھ میں 3،رام بن میں 0اور ریاسی میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار229تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے شخص کو چند دن قبل شری ماتا ویشنو دیو نائران اسپتال میں چاخل کیا گیا تھا لیکن چند دن علیل رہنے کے بعد مذکورہ شخص سوموار کو فوت ہوگیا ۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2151ہوگئی ہے۔
ملک میں 35ہزار 499نئے کیس،24گھنٹوں میں477فوت
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کووڈ 19 وبا کے 39 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے اور اس دوران 35،499 نئے معاملے سامنے آئے ۔ ملک میں جمعہ کے روز 16لاکھ 11ہزار 590افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 50 کروڑ 86لاکھ 64 ہزار 759افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35،499 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 69 ہزار 954 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 39 ہزار 686 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 11 لاکھ 39 ہزار 457 ہو گئی ہے ۔ فعال کیسز 4634 سے کم ہو کر چار لاکھ دو ہزار 188 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 447 مریضوں کی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 28 ہزار 309 ہو گئی ہے ۔