سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے آج کہا ہے کہ کورونا وائرس کی انفیکشن کو کم کرنے کیلئے کووِڈ ۔19 ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا رہنے ، کمزور اور ہدف آبادی کا ویکسی نیشن ہونا ضروری ہے ۔ ان باتوں کا اظہار ڈی سی سرینگر نے پریس بریفنگ کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کووڈ 19 کے وبائی مرض سے لڑنے کیلئے بہت کوششیںکر رہی ہیں اور ضلع کے لوگوں نے اس میں تعاون کو بڑھایا ہے جس کی وجہ سے پچھلے کچھ دنوں کے دوران اس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ادھرضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے منی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ضلع میں موجودہ کووِڈ منظرنامے کے بارے میں میڈیا کو بریف کرتے ہوئے کہاکہ 18 برس عمر سے 44برس عمر تک کے گروپوں کو ویکسی نیشن کی تکمیل جلد از جلد یقینی بنانا ہے اور اِس مقصد کو حاصل کرنے کی غرض سے ضلع میںمختلف مقامات پر زائد از 10 سائٹیں قائم کی گئی ہیں۔جن میں ضلع ہسپتال ، پی ایچ سی سونمرگ ، پی ایچ سی کچن ، پی ایچ سی تولہ مولہ ، پی ایچ سی شہامہ ، این ٹی پی ایچ سی گوٹلی باغ ، پی ایچ سی کلن ،پی ایچ سی بٹونی، پی ایچ سی گنی وَن اور پی ایچ سی منیگام شامل ہیں اور ان سائیٹیوںکی تعداد 15تک پہنچ جائیں گی۔اُنہوں نے 18 برس عمر سے 44 برس عمر تک کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان مراکز پر آکر کووِڈ ۔19حفاظتی ٹیکے لگائیں جو کووِڈ وَبائی بیماری سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے ضروری ہے۔