کنگن کا پٹواری 2ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

کنگن//اینٹی کرپشن بیورو((اے سی بی) نے ایک پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ ہاری گنہ ون گنڈکنگن کا پٹواری شوکت احمد لون ایک شکایت کنندہ کے حق میں وراثت کی توثیق اور وراثتی انتقال دستاویز اجرا کرنے کیلئے 2000روپے رشوت مانگ رہا ہے، جس کے بعد شکایت کنندہ نے اس بارے میں اے سی بی پولیس تھانہ سرینگر میں شکایت کی۔شکایت ملنے کیلئے کیس کا جائزہ لیا گیا اور اسکے مندرجہ جات درست پائے گئے جس کے بعد بیورو نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے پٹواری کے ارد گرد جال بچھایا اور اسے 2000روپے رشوت لیتے ہوئے رنگوں ہاتھوں گرفتار کیا۔اسکے خلاف کیس زیر نمبر 733/2021 درج کیا گیا۔