غلام نبی رینہ
کنگن//سنو لینڈ ہوٹل اینڈ ر یزارٹس ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شیخ العالم کرکٹ سٹیڈیم کنگن میں سٹار لینڈ واریئرز اور ایس رائل رینجرز کنگن کے درمیان کھیلا گیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد سنو لینڈ ہوٹل اور ریزورٹس نے کنگن کرکٹ بورڈ (کے سی بی) کے اشتراک سے کیاگیا۔اختتامی تقریب پر سپورٹس سیکرٹری نزہت گل،مشہور کرکٹر پرویز رسول، ایس ڈی ایم کنگن جاوید، احمد ایس ڈی پی او کنگن ڈی ڈی سی کنگن تسمینہ عادل کپرا،تحصیلدار کنگن ڈاکٹر ہارون الرشید ،دیگر سینئر افسران ،سنو لینڈ ہوٹل اینڈ ریسٹرز کے سی ای او طاریق حافظ ، ڈائریکٹر میسر حافظ ،کنگن کرکٹ بورڈ کے عہدیداران اورچیئر مین نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ فائنل میچ میں رائل رینجرز کنگن نے میچ کے 17ویںاوور میں سٹار لینڈ واریئرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 48ٹیموں نے حصہ لیاتھا۔