کنگن//گاندربل پولیس نے جڑی بوٹیوں کی اسمگلنگ کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگن قصبہ میں واقع ایک گودام سے جنگلی جڑی بوٹیوں کی بھاری کھیپ برآمد کی گئی۔ ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کنگن سید یاسر قادری کی نگرانی میں ایس ایچ او کنگن ظہور احمد کنگن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے گودام پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 1102کلو گرام وزنی جنگلی جڑی بوٹیوں کی بھاری کھیپ برآمد کی ۔پولیس نے اس کو اپنے قبضے میں لیکرجاوید احمد وانی ساکن کنگن ،محمد اسلم کٹاریہ ،شوکت احمد بڈھانہ اومحمد اشفاق کھٹانہ ساکنان چھتر گل اورغلام نبی کھٹانہ ساکن گوہاڈ راجوری کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر111/2021زیر دفعہ 379 آئی پی سی 26فارسٹ ایکٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔واضح رہے کہ تین روز قبل گاندربل پولیس نے سرفرائو گنڈ میں 350کلو جنگلی جڑی بوٹیاں برآمد کی تھیں۔
کنگن میں 1102کلو جڑی بوٹیاں ضبط،5افراد گرفتار
