کنگن میں چنار کے پیڑ کے نیچے آ کر ایک شخص کی موت

 
 
گاندربل// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن علاقے میں چنار کے درخت کو کاٹنے کے دوران ایک شخص کی موت ہو گئی۔
  
  عینی شاہدین نے بتایا کہ نجوان کنگن میں ایک مزدور چنار کے درخت کو کاٹ رہا تھا کہ اسی دوران درخت اس کے اوپر گر  گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
   
زخمی کو علاج کیلئے سب ضلع ہسپتال کنگن پہنچایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
  
مزدور کی شناخت جلال الدین ولد محمد یعقوب ساکنہ ووسان کنگن کے طور ہوئی ہے۔
 
اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔