کنگن//وادی کشمیر میں شہد کے کاروبار سے وابستہ افراد دو برسوں سے مشکلات سے دو چار ہیں ۔ گاندربل ضلع کے کلن ،ریول ،ریزن اورگگن گیر علاقوں میں شہد کے کاروبار سے وابستہ لوگ ہر سال دوماہ کیلئے اراضی کرایہ پر لیتے ہیں اورپھر شہد تیار ہونے کے بعداس شہد کو فروخت کرتے ہیں ۔ان تاجروں کا کہنا ہے کہ دو برسوں سے اُن کاروز گار متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں گزشتہ دو برسوں سے کورونا وائرس کی وجہ سے اُن کا کاروبار کافی متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ سخت پریشان ہیں۔