سرینگر//وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں جمعرات کو ایک50سالہ شہری کی لاش بر آمد ہوئی جو گذشتہ پیر سے لاپتہ تھا۔مذکورہ شہری کی لاش کنگن کے چھتر گل بالا علاقے میں بر آمد ہوئی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ شہری کی شناخت منگا کھاری ولد عبد اللہ کھاری کے طور ہوئی ہے اور وہ 21دسمبر سے لاپتہ تھا۔
مذکورہ کی شہری کی پر اسرار موت کے سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔