کنگن//کنگن میں ایک حاملہ خاتون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیاہے جس کی وجہ سے کنگن اور ملحقہ علاقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق اقبال آباد کنگن میں منگلوار کے روز ایک حاملہ خاتون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد سب ضلع انتظامیہ نے مشتبہ مریض کو سب ڈسٹرک ہسپتال گاندربل منتقل کیا ۔ بلاک میڈیکل افسر کنگن ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کا نمونہ جانچ کے لئے اتوار کو لیا گیا تھا اور منگلوار کو اس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو ڈسٹرک ہسپتال گاندربل منتقل کردیا گیا جبکہ خاتون کے گھر کے 9افراد کو قرنطین میں لیا گیا۔بلاک میڈیکل افسر نے کہا کہ مذکورہ خاتون کے گھر میں نشاط شالیمار کی ایک لڑکی آتی تھی جو اُن کے گھر میں قریب چھ تک رہی ہے۔ ان کا تھا کہ اب دیکھنا ہے کہ ان کے رابطے کہاں تک رہے ہیں۔