کنگن //کنگن اور ہاری گنہ ون تعلیمی زونوںکے زونل ایجوکیشن افسروں کی کرسیاں دو ماہ سے خالی پڑی ہیں جبکہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گنہ ون میں پرنسپل کی کرسی بھی گذشتہ 15روز سے خالی پڑی ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کنگن میں پچھلے دو ماہ سے زونل ایجوکیشن افسرکی کرسی خالی پڑی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف اساتذہ کو مشکلات در پیش ہیں بلکہ طالب علموں کو بھی مختلف قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ تحصیل کنگن کے ہاری گنہ ون زون بھی گذشتہ دو ماہ سے زونل ایجوکیشن افسرکے بغیر ہے ۔ ہاری گنہ ون کے ہی گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول میں پرنسپل کی کرسی پچھلے پندرہ روز سے خالی پڑی ہے ۔فی الحال ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسرگاندربل سارا کام کاج دیکھ رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زونل ایجو کیشن افسروں کی کرسیاں پُر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ سکولی عملہ اور طلاب کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
کنگن اور ہاری گنہ ون میں زونل ایجوکیشن افسران کی کرسیاں خالی
