بارہمولہ// کنڈی نارواو بارہمولہ میںبیشتر سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے مقامی لوگوں اور ٹرنسپوٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کاوہار ، کالے بن ، وانسرن ، بنگدجی، ملہ پورہ اور دیگر دیہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں کی سڑکوں کو سرکار نے پچھلے کئی سالوں سے نظر انداز کیا ہے جس کے نتیجے میںیہ سڑکیں اس قدر خستہ حال ہو گئی ہیں کہ ٹرانسپوٹروں کو ان سڑکوں پر گاڑیاں چلانے میں کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بیشتر سڑکوں کی حالت اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ بارشوں کے دوران یہ سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں۔ایک مقامی شہری محمد سلیم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں جبکہ دوران سفر مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ معمولی بارشوں کے دوران یہ سڑکیں ٹرانسپورٹ کیلئے حادثات کا سبب بنتی ہیں جس کے سبب طلاب کو بھی اسکول جانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں نے کئی مرتبہ محکمہ آر اینڈ بی لیکن انہوں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیںدی ۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے کی خستہ حال سڑکوں کی جلد از جلد مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔کے افسران کو اس سلسلے میں مطلع کیا