پانپور//اننت ناگ سے سرینگر آرہی ایک گاڑی کے کنڈی زال کے قریب الٹ جانے سے گاڑی میں سوار خاتون موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ میکسی کیب ٹیوٹازیرنمبراننت ناگ سے سرینگر آرہی تھی کہ اس دوران کنڈی زال کے قریب گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مدھوبالابیوہ ستیش کمار ساکن قاسم نگرجموں موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئی جبکہ گاڑی کاڈرائیورپیرس دوبے ولداوم پرکاش ساکن ریاسی شدیدزخمی ہوگیا،اُسے فوری طور سب ضلع اسپتال پانپور لیجایاگیا جہاں سے اُسے مزیدعلاج کیلئے سرینگر منتقل کیاگیا۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔