نئی دلی// مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے بادامی باغ کنٹونمنٹ علاقے میں فوج کے زیر استعمال اراضی کو مبینہ طور پر ہڑپ کرنے کے سلسلہ میں کیس درج کرلیا ہے۔ سی بی آئی کے پاس یہ شکایت آئی تھی کہ کنٹونمنٹ کے کئی افسران نے سیول انتظامیہ کے چند افسروں اور چند اثر رسوخ کے حامل ٹھیکہ داروں سے مل کر کنٹومنٹ کی اراضی کے مالکانہ حقوق منتقل کردئے اور اس کے عوض کروڑوں روپے حاصل کئے گئے۔ اس سلسلہ میں 27نومبر 2018کو پہلے ہی ایک عبوری تحقیقاتی رپورٹ تیار کی گئی تھی جس میں بتایا گیا ہے کہ کنٹومنٹ کے کئی افسران نے دفاعی اراضی کو غیر قانونی طور پرہڑپ کیا۔