پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں مختلف مقامات پر محکمہ بجلی کی بد حالی اور غیر معیاری نظام کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔صارفین نے بتایا کہ کئی علاقوں میں سبز درختوں کے ساتھ بجلی کی ترسیلی لائین لٹک رہی ہے وہیں کچھ علاقوں میں جو ٹرانسفارمر لگائے گئے ہیں وہ مکینوں اور راہگیروں کیلئے وبال ِجان بن چکے ہیں۔کنویاں میں بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر کے دفتر کے قریب نصب کردہ بجلی کا ٹرانسفارمر کسی خطرہ سے کم نہیں ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے متعدد بار ٹرانسفارمر کے اردگرد چار دیواری کیلئے متعلقہ محکمہ سے رابطہ قائم کیا تاہم اس جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا جسکے چلتے مقامی آباد ی کو ہمیشہ اس بات کا خطرہ لگا رہتا ہے کہ کہیں کوئی بچی، بجواں بزرگ اس ٹرانسفارمر کی زد میں نہ آجائے ۔اْنہوں نے کہا کہ ٹرانسفارمر کی تاریں ڈھیلی ہو گئی ہیں لیکن محکمہ کے ملازمین اس کو یکسر نظر انداز کررہے ہیں ۔صارفین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بجلی ٹرانسفارمر کی ارد گرد چار دیواری کی جائے تاکہ ان کیلئے موجود خطرہ کم ہو سکے ۔