جموں //جموں یونیورسٹی کے وسٹ گریجویٹ شعبہ ڈوگری نے کنور ویوگی میموریل ٹرسٹ کے اشتراک سے راجندر سنگھ آڈیٹوریم میں ’’کنور ویوگی۔چیتین دی لاڑی۔2017‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں قلمکاروں، دانشوروں،کنور ویوگی کے ساتھیوں ، رشتہ داروں اور طلاب ، سکالروں،اساتذہ و آفیسروں نے شرکت کی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آر ڈی شرما اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے علاقائی زبانون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ زبانیں مختلف تمدن کے ساتھ جوڑنے کے لئے بہت اہم ہیں۔انہوںنے مشاہدہ کیا کہ زبان فقط کیمونکینش تک ہی محدود نہیں ہوتی ہیںلیکن اسکا استعمال جانکاری کی تقسیم کاری کے لئے بھی کیا جاتا ہے۔پروفیسر شرما نے کہا کہ زبانیں لوگون کو انکے اصل جڑ تک جوڑنے میں ایک اہم حصہ ادا کرتی ہیں اور انکو تحفُظ دینے کی ضرورت ہے۔ڈوگری زبان کو فروغ دینے کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے ا نہوںنے کہا یہ کاوشین کافی دیر تک اس زبان کو محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہونگی۔انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرون سے آگے آکر ایسے سیمنار منعقد کرکے یونیورسٹی کو مالی اور اکیڈمی لحاظ سے مستحکم بنانے کے لئے کہا۔انہوں نے یونیورسٹیم کے دیگر لنویج شعبوں سے کہا کہ وہ اپنے طلاب کو اپنی سٹیڈیز کو سنجدگی سے لینے کو کہیںاور مختلف امتحانات کے لئے اپنے آپ کو تایر کریں۔ڈوگری شعبہ کی ایچ او ڈی پروفیسر سوشما شرما نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کنور ویوگی میموریل ٹرسٹ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ٹرسٹ طلاب اور ریسرچ کرنے والون کو زبان کو فروغ دینے میں راغب کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔