حسین محتشم
پونچھ//محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے ضلعی آفیسر پونچھ کی ہدایت پر زون کنوئیاں میں سنیئر کھلاڑیوں کے لئے ’ٹگ آف وار‘عنوان سے مختلف کھیلوں کے میچ کھیلے گئے۔ اس موقع پر سینکڑوں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ضلع پونچھ کے ضلع افسر پونچھ محمد قاسم اس موقع پر مہمان خصوصی اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول منگناڑ نورین فاطمہ مہمان اعزازی تھیں۔ اس مقابلے کا انعقاد زونل فزیکل افسر کنوئیاں امریش کمار شرما کی نگرانی میں کیا گیا۔ اس میچ کی آفیشل شپ پون دیپ سنگھ اور سندیپ کمار آر ای کے ایس ستیش شرما بلویندر سنگھ اور وکاس شرما نے ہر طرح ممکن انتظامات کئے ۔ اس موقع پر پونیت کور، یاسمین ناز، چمکور سنگھ اور پنکج کمار بھی موجود تھے۔سنیئر کھلاڑیوں نے محکمہ سے درخواست کی کہ مستقبل میں اس قسم کے مقابلے منعقد کئے جائیں۔ اس دوران رنر اور ونر ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، اس ایونٹ میں کل 22 تجربہ کار کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
کنوئیاں میں سنیئر کھلاڑیوں کیلئے کھیل مقابلوں کا انعقاد