بارہمولہ// ٹنگمرگ کے کنزر علاقے میں ایک سڑک حادثے میں دو سگے بھائی شدید زخمی ہوئے ۔مقامی لوگوں کے مطابق سرینگر گلمرگ شاہرہ پر گکہامہ کنزر مقام پر منگل کو ایک تیز رفتار ویگن آر زیر نمبر اور ایک لوڈ کیریر زیرنمبر کے درمیان ٹکر ہوئی۔جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جن کی شناخت مظفر احمد گنائی اور فردوس احمد گنائی پسران عبدالاحد گنائی ساکن چک کاوسہ بڈگام شدید زخمی ہوئے ۔مقامی لوگوں نے اُنہیں پرائمری ہیلتھ سینٹر کنزر پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے دو نو ںبھائیوں کو علاج و مالجہ کیلئے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا ۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔