جموں //انڈین ڈینٹل ایسو سی ایشن کی جانب سے جمعہ کے روز یہاں گورو گوبند سنگھ ہائر سیکنڈری سکول کنجوانی میں مفت ڈینٹل چیک اپ کیمپ اور بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح گورو نانک کالج آف ایجوکیشن اور گورو گوبند سنگھ ہائر سیکنڈری سکول کے چیر مین پروفیسر ہربنس سنگھ نے کیا۔کیمپ میں جے اینڈ کے سٹیٹ ڈینٹل کونسل کے ڈاکٹر بھوپیندر سنگھ ، ایم ڈی ایس ڈاکٹر ثانیہ ۔ایم ڈی ایس ڈاکٹرپرنو گپتا، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر امبرین چودھری نے مریضوں کا مفت چیک اپ کیا۔طلاب کو مُنہ کی صفائی کےلئے برش کرنے کے صیح طریقہ کا ڈیمانسٹریشن دیا اور انہیں مُنہ کی دیکھ بھال کی اہمیت کےلئے بیداری پیداکی ۔انڈین ڈینٹل ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر گوتم شرما نے سکولی بچوں کےلئے کیمپ منعقد کرنے پر ڈاکٹروں کی ستائش کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج یعنی کہ جمعہ کے روز عالمی تمباکو نوشی مخالف دن۔ 2019ہے۔انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔بھارت میں ،دونوں چبانے اور تمباکو پینا کینسر کی سب سے بڑی وجہ ہے اور اقتصادیات پر اہم صحت کا بوجھ ہے۔انہوں نے کہا کہ IDA آنے والے دنوں میںتمباکو نشی ترک کرنے کی مہم زور و شور سے چلائے گی ۔کیمپ میں دیگر لوگوں کے علاوہ سکول کے پرنسپل، گورتاج سنگھ اور ایڈ منسٹریٹر چرن جیت کور نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر سمت گنڈوترہ نے طلاب میںمفت کولگیٹ ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ برش تقسیم کئے۔