جموں//سنو اینڈ ایوالانچی سٹیڈی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے موصولہ اطلاع کے مطابق پونچھ، راجوری ، ریاسی، رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ ، ادھمپور ، اننت ناگ، کولگام ، بڈگام ، بانڈی پورہ ،کپواڑہ ، گاندربل ، کرگل اور لیہہ اضلاع کے بالائی علاقوں میں کم خطرے کے لیول ۔Iکے برفبانی طوفان کی اگلے چوبیس گھنٹے کیلئے وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ بارہمولہ ضلع کے بالائی علاقوں میںکم خطرے کے لیول۔II برفبانی طوفان کی بھی وارننگ کی جاری کی گئی ہے ۔ڈیزاسٹرمنیجمنٹ محکمہ نے ان اضلاع میں رہنے والے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ برفبانی طوفان والے علاقوں میں نہ جائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔