سرینگر // پہاڑی ضلع کشتواڑ کے ڈول علاقہ میں پاور پروجیکٹ کے نزدیک پولیس نے غیر قانونی اسلحہ سمیت گولہ بارود برآمد کیا ہے۔اس واقعے کے بعد ایس ایس پی کشتواڑ نے سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔کشمیر عظمیٰ کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ہزار میگاواٹ صلاحیت والے پکل ڈول پائورپروجیکٹ کے نزدیک علاقہ ڈول کے جنگلات میں فوج و پولیس کو مصدقہ اطلاع ملی تھی جسکے بعد فوج و پولیس نے جنگلات کا محاصرہ کرکے ایک کمین گاہ سے بھاری مقداد میں مودا برآمد کیا۔بتایا جاتا ہے کہ اس علاقہ میں حزب کمانڈر جہانگیر سروڑی زیادہ طور پر رہتا تھا۔ایس ایس پی کشتواڑ نے پورے قصبہ کشتواڑ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگجوئوں کو کشتواڑ میں ڈھونڈ نکالنے کیلئے سکیورٹی فورسز مکمل طور پر تیار ہے۔