پلوامہ //کملا ترال کی جنگلات میں فوج اور فورسز نے جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کر کے یہاں سے ایک بارودی سرنگ اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ادھر فورسز نے پلوامہ کے کئی دیہات کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی جس دوران لرو گائوں میںتلاشی کے دوران فورسز نے کئی رائونڈ ہوا میں فائر کئے جس کے نتیجے میں یہاں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کے کملا نامی گائوں کو فوج کے42 RRسی آر پی ایف 180 بٹالین اور ایس او جی اہلکاروںنے کملا نامی جنگلات کے ایک بڑی حصے کو بدھ کے الصبح محاصرے میں لیا۔اس دوران اگر چہ فورسز کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیںہوا تاہم فورسز نے تلاشی کارروائی کے دوران زیر زمین بنائی گئی ایک کمین گاہ کو تباہ کر کے اس سے ایک بارودی سرنگ اور کچھ قابل اعتراض مواد کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ادھر پلوامہ کاکا پورہ کے متعدد علاقوں جن میں لرو ،کڑی بھگ ،گھنڈی باغ وغیرہ علاقوں کو گزشتہ شام دیر گئے فوج کے50RRسی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے اطلاع ملنے کے بعد سبھی علاقوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی بدھ کی صبح شروع کی ۔اس دوران مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میںبدھ کے صبح اس وقت خوف و ہراس پھیل گئے جب علاقے میں فورسز نے کچھ ہوائی فائر(وارننگ شارٹس ) کئے، جس کے نتیجے میں یہاں زبردست خوف وہراس پھیل گیا، تاہم علاقے سے نہ کسی کی گرفتاری اور نا ہی کوئی قابل اعتراض چیز برآمد ہوا ۔