سرینگر//کمشنر ایس ایم سی غضنفر علی کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں امرُت کے تحت جاری مختلف پروجیکٹوں اورکاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا چھے سٹورم واٹر ڈرینیج سکیموں میں سے لالچوک،اندرانگر،ملہ باغ،گنگہ بُگ کی پانچ سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے جبکہ این آر کالونی بمنہ میں بھی ڈی واٹڑنگ اسٹیشن کو بھی مکمل کیا گیا ہے اورشالہ ٹینگ میںڈرینیج سکیم کا کام ستمبر2020ء تک مکمل ہوگا۔کمشنر نے براری نمبل دوسرے مرحلے کے تحت تجدیدی کام مکمل کرنے کے لئے لائوڈا کو خصوصی ہدایات دیں۔کمشنر کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔