سرینگر// سرینگر پولیس نے ایک کمسن بچی سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے متعلق وائرل ہونے والی خبر جھوٹی ہے ۔انہوں نے کہا’’دو روز قبل ایک کنبے نے انکی کمسن بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی شکایت درج کی تھی اور یہ شکایت موصول ہونے پر پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا اور ملزم کو فوری طور گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا’’فیملی کی طرف سے عصمت دری کی شکایت درج نہیں ہوئی تھی اور نہ طبی معائنے میں عصمت دری یا کسی قسم کا تشدد ظاہر ہواہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے ۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ بعض شر پسند عناصر اس کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششیں کر رہے ہیں لہٰذا لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں۔