جموں //نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال کی قیادت میں وفد نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جاکرجموں بس اسٹینڈ میں ہوئے گرینیڈ دھماکے میں زخمی ہو ئے افراد کی عیادت کی اور ہسپتال کی طرف سے انہیں بہم پہنچائی جارہی طبی امداد کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے زخمیوں کے علاوہ ڈاکٹر وں سے بات کی اور مریضوں کو اعلیٰ قسم کی طبی سہولیات میسر رکھنے پر زوردیا۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ زخمی ہوئے افراد کے حق میں معقول امداد فراہم کی جائے اور اگر کسی زخمی کو علاج و معالجہ کیلئے باہر بھیجنے کی ضرورت پڑے تو اُن کا انتظام بھی کیا جائے۔انہوں نے جموں کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ آپسی بھائی چارے کو قائم رکھتے ہوئے سماج دشمن عناصر کی چالوں کو ناکام بنائیں۔اس سے قبل پارٹی کے سینئر لیڈر اجے سدھوترا نے بھی ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی۔